The Best Yaqoob Parwaz Poetry Ghazals In Urdu Images
Yaqoob Parwaz Ghazal is beautiful and mesmerizing poetry. It consists of Urdu love poems in simple language, mostly Urdu poetry, and vocabulary. Poetry of this writer which becomes popular in India as well as abroad.
He wrote poetry in the form of ghazals. In every ghazal, he wrote the story of love, loneliness, and the emotional pain of lovers. Each image has its own meaning. So Read And Download images For free to use and Share With friends.
Yaqoob Parwaz Poetry Ghazals In Urdu SMS Copy and Images Download
Yaqoob Parwaz Poetry Ghazals |
Read More Poetry Collection:
$ads={1}
Ghazals In Urdu |
اس طرح مرجھا گئے کچھ پھول چہرے رات کو
دھوپ آنگن میں اتر آئی ہو جیسے رات کو
عمر بھر سورج بھی جن کی دید سے قاصر رہے
اُن حیاداروں کے اٹھتے ہیں جنازے رات کو
زیست کا سرمایہ ہے یادیں انہی لمحات کی
ماؤں سے جب لوریاں سنتے تھے بچے رات کو
بن گئے ہیں رہزنوں کے واسطے جائے اماں
اور مسافر کے لئے ہیں موت، رستے رات کو
اس طرح اب تو گزرتی ہے مری عمرِ رواں
کھانستے ہیں جس طرح پرواز بوڑھے رات کو
$ads={1}
Also, Read: Wasi Shah Sad Poetry - Ghazal In Urdu
Best Ghazals In Urdu |
ویسے تو بے شمار ہیں قامت کشیدہ لوگ
گنتی ہوئی تو رہ گئے بس چیدہ چیدہ لوگ
دستار کے حصول کا کوئی تو ہو حواز
کس زعم میں ہیں مبتلا یہ سر بریدہ لوگ
اے کاش اپنی موت ہی مرتے تو تھا مزا
جاں سے گزر گئے ہیں جو مردم گزیدہ لوگ
کوئی تو پشتی بان ہے ان کا یہیں کہیں
کب بیٹھتے ہیں چین سے دامن دریدہ لوگ
کھینچےگی طول کب تلک مہلت ملی ہوئی
فرعون بن گئے ہیں ترے آفریدہ لوگ
پرواز جن کی دید کو آنکھیں ترس گئیں
لائیں کہاں سے ڈھونڈ کے ایسے چنیدہ لوگ
یعقوب پرواز
$ads={1}
Poetry Ghazals In Urdu |
کیوں تیرگی پہ تم کو گماں چاندنی کا ہے
آخر یہ رنگ روپ کہاں چاندنی کا ہے
ؑظلمت کا اشتہار بنے پھر رہے ہیں ہم
سوچو اگر تو یہ بھی زیاں چاندنی کا ہے
یہ روشنی کا شہر ہے کیسا کہ اب یہاں
دیکھا جسے بھی نوحہ کناں چاندنی کا ہے
اس شہرِ بے چراغ سے آو نکل چلیں
وہ اس لئے کہ شور یہاں چاندنی کا ہے
نابینگی کے روگ میں ہیں مبتلا وہی
پرواز جن کا اپنا مکاں چاندنی کا ہے
یعقوب پرواز
Check Out: The Sad Poetry In Urdu 2022